ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / غالب قرض کے سہارے چلتے تھے، اس لیے اس ماحول میں ان کو تکلیف نہیں ہوتی:جنگ

غالب قرض کے سہارے چلتے تھے، اس لیے اس ماحول میں ان کو تکلیف نہیں ہوتی:جنگ

Tue, 27 Dec 2016 21:00:16  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 27/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشہور شاعر مرزا غالب کا آج یوم پیدائش ہے،مرزا اسداللہ بیگ خاں عرف ’غالب‘اردو اور فارسی زبان کے عظیم شاعر تھے، ان کو اردو کا لازوال عظیم شاعر تصور کیا جاتا ہے اور فارسی شاعری کے بہاؤ کو ہندوستانی زبان میں مقبول بنانے کا بھی کریڈٹ غالب کو جاتا ہے۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے نومبر میں ’ساہتیہ آج تک‘کے پلیٹ فارم سے غالب کی تعریف کرتے ہوئے ان کے کئی اشعارکا تذکرہ کیا۔غالب کے بارے میں نجیب جنگ نے کہا کہ غالب کوئی معمولی انسان نہیں تھے۔نجیب جنگ نے مرزا غالب کو اردو شاعری کا بے تاج بادشاہ قراردیا۔ایک سوال کے جواب میں نجیب نے یہ بھی کہا کہ غالب اگر آج زندہ ہوتے تو انہیں موجودہ ماحول سے زیادہ پریشانی نہیں ہوتی، کیونکہ ان کی زندگی قرضہ سے چلتی تھا۔غالب کے لکھے خطوط، جو اس وقت شائع نہیں ہوئے تھے، کو بھی اردو ادب کے اہم دستاویزات میں شمار کیا جاتا ہے۔مرزا غالب مغلیہ دور کے آخری حکمران بہادر شاہ ظفر کے درباری شاعر بھی رہے تھے۔آگرہ، دہلی اور کلکتہ میں اپنی زندگی گزارنے والے غالب کو ان کی اردو غزلوں کے لیے کافی یاد کیا جاتا ہے۔
 


Share: